کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کر کے فرار ہونے والی خاتون تھانے میں پیش

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کر کے فرار ہونے والی خاتون تھانے میں پیش

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کر کے فرار ہونے والی خاتون تھانے میں پیش تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ثناء نامی خاتون ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکنے والے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کر کے فرار ہو گئیں تھیں جس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار نواز سیال کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا پولیس تین روز تک خاتون کو تلاش نہیں کر پائی تھی میڈیا میں مقدمہ درج ہونے کی خبروں کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک پولیس  اہلکار سے  بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے میں پیش ہو گئی اور درخشاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر ضمانت قبل از گرفتاری کے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں پولیس کے مطابق ثناء نامی خاتون درخشاں پولیس اسٹیشن آئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے

About author