اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
— March 2, 2020
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا سات رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کے دورے کا مقصد او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرنا ہے اسلامی تعاون تنظیم کا 7 رکنی وفد سیکریٹری جنرل او آئی سی کشمیر کے بارے میں خصوصی نمائندے یوسف الدوبیے کی سربراہی میں پاکستان پہنچا ہے اسلامی تعاون تنظیم کا 7 رکنی وفد آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کرے گا