چین کے صدر شی جن پنگ کا ( ووہان ) کا دورہ جہاں سے وائرس دنیا بھر میں پھیلا

چین کے صدر شی جن پنگ کا ( ووہان ) کا دورہ جہاں سے وائرس دنیا بھر میں پھیلا

بیجنگ ( اے آئی اے ) چین کے صدر شی جن پنگ کا ووہان شہر کا دورہ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ووہان شہر کا دورہ کیا ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کے اس علاقے (ووہان) کا دورہ کیا ہے جہاں سے وائرس دنیا بھر میں پھیلا تھا حکام کے مطابق چینی صدر ووہان میں کرونا سے نمٹنے والے طبی عملے ، فوجی افسران ، کمیونٹی ورکرز، پولیس اہلکاروں، مریضوں اور مقامی افراد سے ملاقاتیں کریں گے شی جن پنگ کے غیر اعلانیہ دورے کو جنوری سے لاک ڈاؤن کیے گئے شہر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے جہاں نئے کرونا مریضوں کی تعداد میں گزشتہ ہفتے تیزی سے کمی آئی ہے چین کرونا وائرس کے ہولناک پھیلاؤ پر بالآخر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث وائرس کے لیے عارضی طور پر بنائے گئے ہسپتال بند کردیے گئے شنگھائی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہوگئی چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے جس کے بعد چین کے شہر ووہان میں بنائے گئے تمام عارضی ہسپتال بند کر دیے گئے ہیں یہ ہسپتال کرونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد ریکارڈ 10 دن کی مدت میں تعمیر کیے گئے تھے چینی حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے باہر مسلسل دوسرے روز کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا یاد رہے کہ کرونا وائرس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا اور اس کا شہر ووہان سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا چین میں حکام پر کرونا وائرس سے بروقت اور درست طریقے سے نہ نمٹنے پر سخت تنقید ہوئی جس کے بعد ہوبائی صوبے اور ووہان شہر کے مقامی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے

About author