لاہور میں گاڑیاں گھروں سے کوڑا جمع کریں گی ، چیئرمین ( فیڈمک ) میاں کاشف اشفاق کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
— May 2, 2020
لاہور( اے آئی اے ) لاہور میں گاڑیاں گھروں سے کوڑا جمع کریں گی ، چیئرمین ( فیڈمک ) میاں کاشف اشفاق کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت لاہور میں صفائی کے نئے نظام کا جا ئزہ لیا گیا ہے نئے نظام کے تحت لاہور کو 6 زون میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے مجوزہ نظام کے تحت شہری علاقوں میں 4 زون جبکہ دیہی علاقوں میں 2زون بنیں گے مجوزہ ماڈل کے تحت گاڑیوں کے ذریعے گھروں سے کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا،شہری بیگ میں کوڑا کرکٹ ڈال کر گاڑیوں کودیں گے ، شہر میں پڑے کنٹینرزکی تعداد میں کمی کی جائے گی۔کوڑا کرکٹ جمع کرنیوالی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگے گا ، گاڑیاں کوڑا کرکٹ اکٹھاکر کے 5ٹرانسفر سٹیشن پر منتقل کریں گی ، ٹرانسفر سٹیشن سے کوڑا کرکٹ لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے گا، کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے نئی لینڈ فل سائٹ بھی بنانے کی تجویز دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لاہور میں صفائی کے مجوزہ ماڈل کو جلد سے جلد گراؤنڈ پر لایاجائے ، صفائی کے نظام کیساتھ سروس ڈلیوری کو بھی بہتر بنانا ہے ، نئے نظام کے تحت پورا لاہورشہر کورہوگا۔انہوں نے کہا کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ آفس میں چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ( فیڈمک ) میاں کاشف اشفاق نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ، میاں کاشف اشفاق نے فیصل آباد کے صنعتکاروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو چیف منسٹرفنڈ برائے کورونا کنٹرول کیلئے 40 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ، میاں کاشف اشفاق نے 2 چینی کمپنیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 35 لاکھ روپے مالیت کے ماسک اور ضروری سازوسامان دیا چینی کمپنیوں ٹائم سرامکس اور ہنین ڈی آر کی جانب سے کے این 95 ماسک ، سرجیکل ماسک، ڈس انفیکشن میٹریل، حفاظتی لباس اور دیگر سامان وزیر اعلیٰ کوپیش کیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا مشکل کی گھڑی میں فیصل آباد کے صنعتکاروں کا کورونا فنڈ میں عطیہ قابل ستائش ہے پنجاب حکومت نے بعض صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دیدی ہے ، صورتحال بہتر ہونے پر مزید صنعتوں کو اوپن کیا جائے گا