پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پرامریکا میں مظاہرے

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پرامریکا میں مظاہرے

واشنگٹن ( اے آئی اے ) پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پرامریکا میں مظاہرے تفصیلات کے مطابق امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر امریکا میں مظاہرے ہورہے ہیں سفید فام بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں جس سے مظاہروں میں شدت پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد ملک کی 16ریاستوں کے 25 شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا کے شہر مینا پولس میں جعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں زیر حراست 46 سالہ سیاہ فام کی پولیس حراست میں ہلاکت پر ملک بھر میں جاری ہنگاموں میں گذشتہ روز سے شدت آگئی ہے مینا پولس میں مشتعل مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں اور پولیس کی گاڑیو ں کو آگ لگادی جبکہ شیشے توڑ کر کئی سپر سٹورلوٹ لئے گئے ، پولیس نے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے ، جن سے متعدد شہری زخمی ہوگئے جبکہ انڈیانا پولس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ادھرریاستی پولیس کے مطابق میناپولس شہر میں مظاہرین کے ہاتھوں تباہ ہونیوالی سکیورٹی وین کے قریب سے ایک جلی ہوئی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں حکام نے 16 ریاستوں کے جن25 شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کااعلان کیا ہے ان میں سان فرانسسکو ، لاس اینجلس، میامی ، اٹلانٹا، شکاگو ، مینا پولس ، سینٹ پال ، کلیولینڈ ، کولمبس ، پورٹ لینڈ ، فلاڈیلفیا ، پٹس برگ ، چارلسٹن ، کولمبیا ، نیش ولے اور سالٹ لیک سٹی شامل ہیں جبکہ ٹیکساس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے کشیدہ صورتحال پرمختلف شہروں سے 1400 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے

About author