کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ملیریا ، ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کی وبا کا انتباہ

کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ملیریا ، ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کی وبا کا انتباہ

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ملیریا ، ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کی وبا کا انتباہ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ملیریا، ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کی وبا جنم لے سکتی ہے اس لئے شہری احتیاط کریں ، ماسک کی وجہ سے کورونا مرض کے پھیلاؤ میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے گذشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے کہا کہ ماسک کے استعمال کی وجہ سے کورونا کی 30 فیصد شرح کم ہوگئی ہے بیماری تب ختم ہوگی جب ہم سب احتیاط کریں گے انہوں نے کہا کہ عید پر گرم مصالحے اور بڑا گوشت کم استعمال کریں تاکہ اسکے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں ڈاکٹر نور محمد سومرو نے مزید کہا کہ سندھ کا پہلا کینسر کا یونٹ سول اسپتال میں بنایا گیا تھا جہاں دوائیں مفت ملتی ہیں ہم نے تربیت یافتہ عملے کے ساتھ سند ھ کا پہلا کورونا آئی سی یو یہاں شروع کی ایہاں سے لوگوں کو تربیت دے کر سندھ بھر میں بھیجا گیا اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل میمن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سول اسپتال واحد اسپتال ہے جس نے پہلا آئیسولیشن کوویڈ وارڈ شروع کیاپہلے ہم 24 گھنٹے ٹیسٹ کر رہے تھے اب نو سے 3 بجے تک کرتے ہیں بیشتر لوگ صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے لوگ ٹیسٹ کے لیے کم آرہے ہیں پہلے بیڈز نہیں ملتے تھے اب بیڈز خالی ہیں 4 مریض آئی سی یو میں ہیں ایچ ڈی یو میں دو یا تین اموات ہوئی ہیں ، آئی سی یو میں اموات کی شرح پرائیویٹ سے کم رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسپتال کے بعض ڈپارٹمنٹس میں افرادی قوت کی کمی سے مسائل درپیش رہے ہیں جسے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، فارما سسٹس بھرتی کر رہے ہیں ، ڈسپنسر کی پوسٹوں پر بھی بھرتیاں کریں گے اور جب اسامیاں مکمل ہوں گی تو ان کو تعینات کرنا شروع کردیں گے

About author