پاکستان اسٹیٹ آئل نے پہلا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن نصب کردیا
— July 30, 2020
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان اسٹیٹ آئل کے پہلے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے اسلام آباد میں اپنا پہلا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن نصب کردیا ہے افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پٹرولیم عمر ایوب اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ندیم بابر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پاور اور پٹرولیم عمر ایوب نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ماحولیات کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کریں گی کیونکہ ان گاڑیوں کے چلنے سے دھوئے اخراج نہیں ہوتے ،نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کئے جائیں گے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ معیشت پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوں گے