اسٹیٹ بینک پاکستان نے اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے ہدایات جاری کردیں
— July 30, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان نے اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے شریعت سے ہم آہنگ خدمات کی رسائی اور مالی شمولیت میں اضافے میں اسلامی بینکاری ونڈوز ( آئی بی ڈبلیو ) کے نمایاں امکانات کے پیش نظر اسلامی بینکاری ونڈوز کے کام کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے بینکوں کو نظر ثانی شدہ ہدایات جاری کی ہیں اسلامی بینکاری ونڈوز اب اپنے صارفین کو کارپوریٹ ، ایس ایم ایز ، زراعت ، ہاؤسنگ سمیت ہر قسم کی فنانسنگ پراڈکٹس پیش کر سکتی ہیں تاہم یہ سہولت اس امر سے مشروط ہے کہ متعلقہ اسلامی بینکاری ونڈو برانچ کو 3 سال کی مدت کے اندر مکمل اسلامی بینکاری برانچ میں تبدیل کردیا جائے گا، فی الحال اسٹیٹ بینک پاکستان سے منظوری لائسنس ملنے کے بعد مکمل اسلامی بینک ، روایتی بینکوں کے اسلامی بینکاری ذیلی ادارے اور اسلامی بینکاری برانچیں اسلامی بینکاری مصنوعات اور خدمات پیش کررہی ہیں۔ روایتی بینک اسٹیٹ بینک کی اجازت سے اسلامی بینکاری ونڈوز کھول سکتے ہیں جو روایتی برانچز میں مخصوص کاؤنٹر ہوتے ہیں ، تاہم انہیں فنانسنگ کی کوئی مصنوعات آفر کرنے کی اجازت نہیں تھی