پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے 41ہزارٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر میں ننھے بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکرپولیومہم کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا صوبہ بھرمیں 15 اگست سے 19 اگست تک پولیو مہم جاری رہے گی پولیو مہم میں 41 ہزارٹیمیں فرائض سرانجام دینگی 5 روزہ انسدادپولیو مہم میں 1 کروڑ70لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے صوبے کے داخلی وخارجی راستوں اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا گیاہے والدین اپنے بچوں کو زندگی بھرکی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں

About author