اسٹیٹ بینک پاکستان کا کاروبار کیلئے نیا لائحہ عمل متعارف کرانے کا فیصلہ
— August 16, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) اسٹیٹ بینک پاکستان کا کاروبار میں مزید آسانی کیلئے نیا لائحہ عمل متعارف کرانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ملک میں کمپنیوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ڈیجیٹل خدمات کے حصول کی غرض سے فوری ادائیگیاں کرنے کیلئے نیا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسٹیٹ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ اب مقامی کمپنیاں کسی ریگولیٹری منظوری کے عمل کے بغیر فوری طورپر ان عالمی کمپنیوں کی مختلف خدمات حاصل کر سکتی ہیں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اس نئے طریقہ کار کو متعارف کرانے کا مقصد ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی میں مزید اضافہ کرنا ہے