امریکی محکمہ دفاع نے اڑن طشتریوں پر تحقیقات کرنے کے لیے نئی ٹاسک فورس قائم کردی

امریکی محکمہ دفاع نے اڑن طشتریوں پر تحقیقات کرنے کے لیے نئی ٹاسک فورس قائم کردی

واشنگٹن (اے آئی اے ) امریکی محکمہ دفاع نے اڑن طشتر یوں پر تحقیقات کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس قائم کردی تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اڑن طشتر یوں پر تحقیقات کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے پینٹاگا ن کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع نے اڑن طشتر یوں پر تحقیقات کرنے کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جو گزشتہ کئی برسوں کے دوران متعدد واقعات میں امریکی فوجی طیاروں کے مشاہدے میں آئی تھیں پینٹاگان کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی ٹاسک فورس دفاع کے ڈپٹی سیکرٹری ڈیوڈ نارکوسٹ کی نگرانی میں کام کرے گی چار اگست کو ڈپٹی سیکرٹری ڈیفنس نے فضا میں پرواز کرنے والی غیرشناخت شدہ اشیا پر تحقیق کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس یو اے پی ٹی ایف کے قیام کی منظوری دی ٹاسک فورس کا مشن اڑن طشتریوں کا کھوج لگانا ، ان کا تجزیہ کرنا اور یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا وہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں نئی ٹاسک فورس نیوی کے تحت کام کرے گی اور اپنی پیش رفت سے انٹیلی جنس کے انڈر سیکرٹری کو آگاہ کرے گی

About author