ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
— August 18, 2020
ٹھٹھہ ( اے آئی اے ) ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں کراچی کے علاقے محمود آباد کے ایک ہی خاندان کی خواتین اوربچے جھیل کے درمیان موجود نوری جام تماچی کے مزار سے کشتی کے ذریعے واپس آرہے تھے کہ کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی جس سے دس افراد ڈوب کر جانبحق ہوگئے مقامی لوگوں کے مطابق ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں چلائی جانے والی کشتیوں میں لائف جیکٹس اور لائف بوائے بھی نہیں ہوتے ہیں اور عملہ بھی تجربہ کار نہیں ہوتا ہے جھیل پر موجود عرس ملاح نے اے آئی اے کو بتایا کہ جھیل میں کشتیاں چلانے والوں کے پاس کشتیاں چلانے کے لائسنس بھی نہیں ہیں