فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم کردیا گیا

فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم کردیا گیا

کراچی ( اے آئی اے ) فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے لئے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم کردیا گیا ہے سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے یہاں مفت کورسز کا انتظام کیا گیا ہے جس کے دوران موجودہ ، سابق بیورو کریٹس ، سفارتکار اور سینئر افسران شرکا کی مدد کریں گے ، کورسز کے دوران مفت کتابیں اور دیگر مواد فراہم کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے لئے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر قائم کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں بھی سی ایس ایس کارنر کا آغاز ہوجائے گا ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی کے نوجوان سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کے لئے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ سینئر افسران اور بیوروکریٹس اپنے تجربات کی روشنی میں شرکا کو امتحان کی تیاری کرائیں گے جس سے شرکا کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے المرکز اسلامی عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا میں بھی سی ایس ایس کارنر کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ، ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے ہر علاقے میں رہنے والے اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ سی ایس ایس امتحان میں شرکت کے خواہش مند طالب علم اپنی رجسٹریشن کے لئے فریئر ہال میں پارکس ڈپارٹمنٹ کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ المرکز اسلامی میں بھی اس حوالے سے ڈیسک قائم کردی گئی ہے واضح رہے کہ سی ایس ایس کارنر میں اب تک 40 سے زائد طلبا کی رجسٹریشن ہوچکی ہے اور یہ عمل جاری ہے ، سی ایس ایس کورس کی کلاسز روزانہ شام 5 بجے شروع ہوں گی

About author