کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مظفر آباد ( اے آئی اے ) کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں 21 نومبر سے 6 دسمبر تک پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر میں ہفتے کے روز 21 نومبر سے 6 دسمبر تک کیلئے پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شادی بیاہ ودیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی ، تاہم مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے اس کے علاوہ 15 روز تک تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے تعلیمی ادارے ، دینی مدارس ، شادی ہالز ، کھیلوں کے گراؤنڈ اور پارک بند رہیں گے جبکہ ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز بند جبکہ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی سیاحت پر بھی 15 دن کے لئے پابندی ہوگی اجلاس میں بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کی گئی ہے تمام کاروباری مراکز دفاتر بند ہوں گے سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد حاضری رکھی جائے گی۔ صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا

About author