المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پروفیسر محمد اشرف گناترا کی خدمات قابل ستائش ہیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل
— January 27, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گلشن اقبال میں المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کے دورے کے موقع پر جدید خطوط پر قائم کئے جانے والے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کردیا اس موقع پر گورنر سندھ نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی حنیف طیب اور ٹیکا پاکستان کے کوآرڈی نیٹر ابراہیم کترجی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ بچوں کیلئے مفت آپریشن کے دائرے کو مزید وسیع کیا جارہا ہے اس ضمن میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور پروفیسر محمد اشرف گناترا کی خدمات قابل ستائش ہیں حاجی محمد حنیف طیب کہا کہ اب تک تقریباً 60000 کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ بچوں کے مفت آپریشن کئے جاچکے ہیں جبکہ جدید آپریشن تھیٹر کے قیام سے بڑے پیمانے پر مفت آپریشن یقینی بنائے جائیں گے ، ٹیکا نے آپریشن تھیٹر کو اپ گریڈ اور المصطفیٰ کے تحت گرلز کالج میں آڈیٹوریم ، فرنیچر اور کمپیوٹر لیبارٹری حاصل کرنے کیلئے اسپانسر بھی کیا ہے ابراہیم کتری نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے