کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں تیسرے روز 2 ہزار 645 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے ، صوبے میں مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار 349 ورکرز کو ویکسین لگ گئی ہے محکمہ صحت سندھ کے مطابق خالق دینا ہال میں 619 ، جناح ہسپتال میں 233 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی ڈاؤ ہسپتال میں 190 ، قطر ہسپتال میں 158 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگی ہے سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 72، لیاقت آباد ہسپتال میں 72، نیو کراچی ہسپتال میں 97، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 262 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے ضلع ملیر میں 458 ، جامشورو 115، شہید بینظیر آباد میں 415 ویکسین لگیں ہیں

About author