کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو الائونس نہ دینے کا فیصلہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو الائونس نہ دینے کا فیصلہ

کراچی ( اے آئی اے ) کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو الائونس نہ دینے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دینے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے اس سے قبل بھی ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکروں کو ہیلتھ رسک الائونس نہ دینے کا تمام متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کیا گیا تھا اب سیکریٹری صحت سندھ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اعلامیے میں تمام ضلعی صحت افسران اور اسپتالوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک خصوصی افسر مقرر کریں جو ویکسین نہ لگوانے والوں کا ڈیٹا فراہم کرے سیکریٹری صحت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکروں کو ہیلتھ رسک الائونس نہ دیے جانے کا کہا گیا ہے

About author