پیسی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بھرتی کا اعلان

پیسی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بھرتی کا اعلان

لاہور ( اے آئی اے ) پیسی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بھرتی کا اعلان تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمپلائز اینڈ سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز نے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر طبی عملے کی خالی سیٹوں کو پر کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ پیسی ہسپتالوں میں نئی مشنیری خریدنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے کمشنر پنجاب ایمپلائز اینڈ سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز عنبرین ساجد کا کہنا کہ پیسی کے ذریعے سے ورکز کو بہترین طبی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کی کوشش کرینگے ورکز کے لیے ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم کو ختم کردیا ہے اب ورکرز کو الیکٹرنک کارڈ فراہم کریں گے ، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پہلے 20 ہزار ورکرز کو کارڈ دیے جائیں گے جو ایک ماہ سے کم کے عرصے میں دے دیے جائیں گے پیسی کے ہسپتالوں کو ری ویمپ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور ہسپتالوں کے 40 کروڑ روپے سے زائد کی مشینری خریدی جائے گی طبی عملے کا مریضوں کے ساتھ رویہ بہتر کرنے کے لیے خصوصی تربیت اور کپیسٹی بلڈنگ کرائی جائیگی

About author