بینک 25 ہزار ماہانہ منتقلی کی سہولت مفت فراہم کریں ، اسٹیٹ بینک پاکستان

بینک 25 ہزار ماہانہ منتقلی کی سہولت مفت فراہم کریں ، اسٹیٹ بینک پاکستان

کراچی ( اے آئی اے ) بینک 25 ہزار ماہانہ منتقلی کی سہولت مفت فراہم کریں تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفرادی صارفین کو ماہانہ کم از کم 25 ہزار روپے فی اکاؤنٹ / والٹ ڈیجیٹل طریقے سے رقوم منتقل کرنے کی سہولت مفت فراہم کریں تاہم بینک رقم کی مجموعی حد کو بڑھا بھی سکتے ہیں اس طرح انفرادی صارفین کو اپنی ماہانہ حدود میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مرتبہ رقوم کی منتقلی کا موقع ملے گا 25 ہزار روپے فی اکاؤنٹ کی ماہانہ حد عبور ہونے کے بعد بینک اپنے صارفین سے ہر ٹرانزیکشن پر اس کی 0.1 فیصد رقم یا 200 روپے ، جو بھی کم ہو ، چارج کرسکتے ہیں اس کی مدد سے خدمات کے فراہم کنندگان کو بین البینک رقوم کی منتقلی پر آنے والی لاگت کا کچھ حصہ وصول کرنے اور پائیدار اور اختراعی بزنس ماڈل تشکیل دینے میں مدد ملے گی نئی ہدایات میں بینکوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی غرض سے اپنے صارفین کو ڈیجیٹل طور پر رقوم کی بلامعاوضہ منتقلی کی خدمات فراہم کریں

About author