سندھ یونیورسٹی نے فیس میں کمی کا اعلان کردیا
— June 28, 2021
حیدرآباد ( اے آئی اے ) سندھ یونیورسٹی نے فیس میں کمی کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی نے فیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے فیس میں 50 فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے اور چالان جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 جون سے بڑھاکر3 جولائی مقررکردی ہے جبکہ جن طلبا نے بڑھی ہوئی فیس کے چالان جمع کرادیے تھے انہیں اقساط میں رقم واپس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے طلبا نے فیس بڑھانے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامہ نے فیس میں 50 فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے