نہر سویز کی بندش کا سبب بننے والے جہاز کی ملکیتی کمپنی مصر کو معاوضہ ادا کرے گی

نہر سویز کی بندش کا سبب بننے والے جہاز کی ملکیتی کمپنی مصر کو معاوضہ ادا کرے گی

قاہرہ ( اے آئی اے ) نہر سویز کی بندش کا سبب بننے والے جہاز کی ملکیتی کمپنی مصر کو معاوضہ ادا کرے گی تفصیلات کے مطابق نہر سویزکی بندش کا سبب بننے والا جہاز ’ایور دی گیوین‘ کی مالک کمپنی مصر کو معاوضے کے طور پر 540 ملین ڈالر کی رقم ادا کرےگی موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر نے اس کمپنی کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا بحری جہاز “ایور دی گیوین” مارچ میں نہر سویز میں پھنس گیا تھا اور کئی روز تک نہر سویز میں نیوی گیشن کا عمل متاثر رہا معلوم ہوا ہے کہ ’ایور دی گیوین‘ کی مالک کمپنی مصر کو معاوضے کے طور پر 540 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گی نہر سویز میں جہاز کے پھنس جانے سے چھ دن تک نیوی گیشن کا عمل معطل رہا اس دوران دونوں طرف سے آنے والے سیکڑوں بحری جہاز پھنس گئے اور عالمی تجارتی سامان بھی تاخیر کا شکار ہوا تھا

About author