کراچی میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک کا کاٹی میں خطاب
— July 6, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک کا کاٹی میں خطاب تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی ) میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں ٹیکسٹائل اور خوردنی اشیاء کی تجارت میں دلچسپی رکھتی ہیں ، ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کے اثرات مشترکہ تجارت کے فروغ میں دیکھنا چاہتے ہیں پاکستانی سرمایہ کار ترکی میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں ترک قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے تاجر و صنعتکار برادری کے مابین بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث گزشتہ دو سال لاک ڈاؤن اور سفری بندش سے کاروبار زندگی متاثر رہا ہے لیکن آہستہ آہستہ کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے ، ویکسی نیشن کا عمل تیز ہوگیا ہے امید ہے رواں سال کورونا سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے اس موقع پرکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی ) کے صدر سلیم الزماں ، سینئر نائب صدرذکی احمد شریف ، نائب صدر نگہت اعوان ، راشد صدیقی ،گلزار فیروز ، جوہر قندھاری ، سید فرخ مظہر اور دیگر بھی موجود تھے