پاکستان ریلوے نے مہران ایکسپریس نجی کمپنی کے حوالے کردی

پاکستان ریلوے نے مہران ایکسپریس نجی کمپنی کے حوالے کردی

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان ریلوے نے مہران ایکسپریس نجی کمپنی کے حوالے کردی تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی نجکاری کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں کراچی تا میرپورخاص کے درمیان چلنے والی ٹرین مہران ایکسپریس نجی کمپنی کے حوالے کردی گئی ہے پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے کراچی اور میرپورخاص کے درمیان چلنے والی ٹرین مہران ایکسپریس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راس لاجسٹک کے حوالے کردیا ہے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران مہران ایکسپریس کو نجی کمپنی کے حوالے کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ حنیف گل تھے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مہران ایکسپریس سات کوچز پر مشتمل ہے جس میں 630 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ یہ ٹرین کراچی سے میرپورخاص تک 250 کلو میٹر کا فاصلہ چار گھنٹے 40 منٹ میں طے کرے گی اور اس دوران ٹرین کے لئے 8 اسٹاپ مختص کئے گئے ہیں جو اپ اور ڈاؤن میں استعمال ہوں گے

About author