حکومت سندھ کے ادارے ( سیپا ) کی منرل واٹر کمپنیوں سے 8 کروڑ روپے کی وصولی
— July 27, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ کے ادارے ( سیپا ) کی منرل واٹر کمپنیوں سے 8 کروڑ روپے کی وصولی تفصیلات کے ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ( سیپا ) نے منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے آٹھ کروڑ روپے کی وصولی کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرادی ہے عدالت عظمیٰ نے آئینی درخواست نمبر 26/2018 کے تحت زمین سے معدنیاتی پانی ( منرل واٹر ) نکال کر پینے کے لئے تیار کر کے فروخت کرنے پر رقم سرکاری خزانے میں جمع کرنے کاحکم دیا تھا سیکریٹری ماحولیات حکومت سندھ محمد اسلم غوری اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ( سیپا ) نعیم احمد مغل کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹرزکامران راجپوت اور منیر عباسی نے منرل واٹر کمپنیوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد رقم کا تعین کیا سندھ میں سپریم کورٹ کے حکم پر یہ پہلی وصولی ہے، جس پر سیکریٹری ماحولیات اور ڈائریکٹرجنرل سندھ نے دونوں افسران اور ان کے ماتحت عملے کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منرل واٹر تیار کرنے والی کمپنیوں سے خطیررقم وصول کرنے سے قومی خزانے کو کافی فائدہ ہوگا