کراچی کے 4 ڈپٹی کمشنرز تبدیل

کراچی کے 4 ڈپٹی کمشنرز تبدیل

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کے 4 ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے 4 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے و تقرر کردیے ہیں اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد بخش عرف راجہ کا ضلع سینٹرل سے تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی تعینات کردیا گیا ہے جہاں سے عرفان سلیم کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سیکنڈری ایجوکیشن اپروو پروجیکٹ اسکول ایجوکیشن آصف جان صدیقی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر ایسٹ مقرر کردیا گیا ہے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں مقرر شہریار گل کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر ضلع ویسٹ مقرر کردیا گیا ہے، جہاں سے سلیم اللہ اوڈھو کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کراچی میٹرو پولیٹن میں مقرر طحہٰ سلیم کو ڈپٹی کمشنر ضلع سینٹرل تعینات کردیا گیا ہے

About author