افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا
— August 11, 2021
کابل ( اے آئی اے ) افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ہیبت اللہ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا ہے موصولہ اطلاعا ت کے مطابق افغان فوج کی مختلف محاذوں سے پسپائی کے سبب آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹایا ہے اور صدر اشرف غنی شمالی علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود مزار شریف پہنچ گئے ہیں قندھار شہر کے کچھ حصوں پر بھی طالبان قابض ہو چکے ہیں ، صوبے قندھار کے 17 اضلاع سے 30 ہزار خاندان بے گھر ہو چکے ہیں پناہ گزین خیموں اور کھلی جگہوں پر رہنے پر مجبور ہیں افغان فورسز اور طالبان کئی علاقوں میں آمنے سامنے ہیں طالبان نے 9 ویں صوبائی مرکز فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا ہے قندوز سے کابل آنے والی شاہراہ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے مزار شریف کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے نواحی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے