ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ، گورنراسٹیٹ بینک

ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ، گورنراسٹیٹ بینک

کراچی ( اے آئی اے ) ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ’’ پائیدار ترقی اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا ‘‘ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر ترقی ناممکن ہے ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر اب کوئی ملک ترقی نہیں کرے گا دوسال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وہی قومیں آگے نکلی ہیں جن کا کاروباری طبقہ ترقی کرتا ہے بنیادی شرح سود زائد عرصے سے 7 فیصد پر ہے ، زرمبادلہ ذخائر میں دوسال کے دوران 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ، ایکسپورٹ ری فنانس 2 سال میں 280 سے بڑھ کر 560 ارب روپے ہوگئی ہے اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی بتایا ، سیما کامل نے ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پریذنٹیشن میں بتایا کہ آئندہ سے بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ڈیجیٹائزیشن سے کیس بینک کو با آسانی بھیجا جاسکے گا اس موقع پر وفاقی چیمبر کے صدر ناصر حیات مگوں کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک نے معیشت کو بحال کیا ہے

About author