’ مارٹن ڈاؤ فرسٹ ‘ کے عنوان سے ڈاکٹرز کے لیئے جناح اسپتال میں تربیتی پروگرام
— September 29, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) ’ مارٹن ڈاؤ فرسٹ ‘ کے عنوان سے ڈاکٹرز کے لیئے جناح اسپتال میں تربیتی پروگرام تفصیلات کے مطابق ’مارٹن ڈاؤ فرسٹ‘ کے عنوان سے گذشتہ روز جناح اسپتال کراچی میں 7 روزہ ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی جس کے تحت ڈاکٹرز کو ریسرچ اور طریقہ کار کی معلومات تک رسائی کا موقع فراہم کیا گیا اورجدید میڈیکل ریسرچ کی معلومات فراہم کی گئیں مارٹن ڈاؤ فرسٹ کے عنوان سے اس ٹریننگ پروگرام میں ڈائریکٹر مارٹن ڈاؤ فواد عباسی ، ہیڈ آف گائناکالوجی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر حلیمہ یاسمین ، ڈاکٹر نبیل سمیت ماہرین ، ڈاکٹرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے