کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں فوتگی کوٹے پر ملازمتیں دینے کی منظوری

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں فوتگی کوٹے پر ملازمتیں دینے کی منظوری

کراچی ( اے آئی اے ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں فوتگی کوٹے پر ملازمتیں دینے کی منظوری تفصیلات کے مطابق چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی سفارشات پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں کو مستقل بنیادوں پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت دینے کی منظوری دے دی ہے اس بارے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ 2017 میں گورننگ بورڈ میٹنگ کی ہدایت کے مطابق دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں مستقل روزگار فراہم کرنے کے لئے سمری سندھ لوکل گورنمنٹ کو بھیجی گئی تھی جس کی منظوری مل گئی ہے ، اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں فوتگی کوٹے پر حسب تعلیم مستقل بنیادوں پر ملازمت کے آفر آرڈر دیے جائیں گے

About author