ایس آئی یو ٹی میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی تقریب
— November 1, 2021
کراچی (ا اے آئی اے ) ایس آئی یو ٹی میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ( ایس آئی یو ٹی ) میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی کی ایک تقریب منعقد کی گئی اس تقریب کا مقصد آگاہی دینا تھا کہ خواتین اپنی چھاتی کا خود معائنہ کیسے کریں اور انہیں کب ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے تقریب میں اسکریننگ پروٹوکول کی وضاحت کی گئی اور بیماری سے متعلق من گھڑت مفروضوں پر روشنی بھی ڈالی گئی یہ تقریب ایس آئی یوٹی اور کنیکٹ ہیئر جو قوت سماعت سے محروم افراد کو ہاتھوں کے اشاروں کی زبان کے لئے تربیت فراہم کرتی ہے کے اشتراک سے ترتیب دی گئی تھی اس موقع پرایس آئی یو ٹی کے شعبہ چھاتی کے کینسر کے ماہرین نے اس مہلک مرض پر روشنی ڈالی اور ان کی ترجمانی کیلئے اشاروں کی زبان کے ماہرین نے شرکا جن میں قوت سماعت سے محروم افراد اور ایس آئی یو ٹی کی خواتین اسٹاف ممبران، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے کو کینسر کی بیماری کے حوالے سے آگاہی دی ہے