سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا اعلان
— November 8, 2021
لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا اعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی ، تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اسسٹنٹ کشمنر لاہور نے نیلامی کی تاریخ کا اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد 135 اپر مال کی نیلامی 19 نومبر کو ہو گی ، نیلامی احتساب عدالت نمبر 3 کے حکم کے مطابق ہوگی اسسٹنٹ کشمنر لاہور کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے کینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر اشتہار آویزاں کیے جائیں گے