سندھ میں تعینات 8 ڈی آئی جیز پولیس کے بین الصوبائی تبادلے
— November 10, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ میں تعینات 8 ڈی آئی جیز کے بین الصوبائی تبادلے تفصیلات کے مطابق روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ میں تعینات 8 ڈی آئی جیز پولیس کا صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ مختلف صوبوں میں تعینات دیگر 8 ڈی آئی جیز پولیس کو صوبہ سندھ بھیج دیا گیا ہے جن اعلی پولیس افسران کا صوبہ سندھ سے تبادلہ کیا گیا ہے ان میں ڈی آئی جی پولیس ساؤتھ زون جاوید اکبر ریاض ، ڈی آئی جی پولیس اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن مقصود میمن اور ڈی آئی جی پولیس اسپیشل برانچ نعیم احمد شیخ کی خدمات پنجاب،جبکہ ڈی آئی جی پولیس ایسٹ ثاقب میمن اور ڈی آئی جی پولیس سی آئی اے نعمان صدیقی ، ڈی آئی جی پولیس یونس چانڈیو اور عبداللہ شیخ کی خدمات صوبہ خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی پولیس سی ٹی ڈی عمر شاہد کا صوبہ بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے مختلف صوبوں سے سندھ میں تبادلہ کئیے گئے 8 ڈی آئی جیز پولیس میں ڈاکٹر انعام ، سہیل اختر ، شہزاد اکبر ، محمد کریم ، زبیر دریشک ، عبدالغفور ، سید خرم علی اور زعیم اقبال شیخ شامل ہیں