ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے نئی پابندی عائد
— December 11, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے نئی پابندی عائد تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے شرائط میں اضافہ کر دیا ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایڈہاک ، ڈیپوٹیشن اور وزیٹنگ فیکلٹی کی بنیاد پر ایم فل ، پی ایچ ڈی ڈگری شروع کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیوں میں ایک سال کیلئے تعینات پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیاد پر بھی ایم فل پی ایچ ڈی ڈگری کے اجراء کی اجازت نہیں ہوگی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ایڈہاک ، ڈیپوٹیشن ، وزیٹنگ فیکلٹی کی بنیاد پر ایم فل پی ایچ ڈی ڈگری شروع کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تمام اداروں کے سربراہان کے نام جاری مراسلہ میں واضح کر دیا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے 3 مستقل پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری میں کوئی رعایت نہیں ہوگی ایم فل میں داخلوں کیلئے متعلقہ مضمون میں مستقل 2 پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری لازمی قرار دی گئی ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق دوسری یونیورسٹی سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے اساتذہ مستقل فیکلٹی میں شمار نہیں ہوں گے