وارث گیلانی کی درخواست پر وزیر تعلیم کا امبور گرلز ہائی اسکول کا دورہ

وارث گیلانی کی درخواست پر وزیر تعلیم کا امبور گرلز ہائی اسکول کا دورہ

مظفرآباد ( اے آئی اے ) وارث گیلانی کی درخواست پر وزیر تعلیم کا امبور گرلز ہائی اسکول کا دورہ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف رھنما وارث گیلانی کی درخواست پر وزیر تعلیم دیوان علی خان کی امبور گرلز ہائی اسکول کا دورہ کیا اس موقع پر گرلز ہائی اسکول میں بچیوں کے مسائل کے حوالہ سے پرنسپل گرلز ہائی اسکول نے وزیر تعلیم کو مسائل سے آگاہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وارث علی گیلانی نے وزیر تعلیم کی توجہ اسکول کے مسائل کی جانب مبذول کرائی تو وزیر تعلیم نے وارث گیلانی کی تحریک پر فوری طور پر مزید کلاس رومز کی تعمیر، لیبارٹری کا قیام، اسٹاف کی کمی، اسکول کو کمپیوٹر فراہم کرنے کے فی الفور احکامات جاری کئیے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وارث گیلانی نے وزیر تعلیم کو جدید طرز پر اسکول کو ملٹی اسٹوری بلڈنگ بنانے کی درخواست کی جس پر وزیر تعلیم دیوان علی خان نے آمدہ بجٹ میں امبور گرلز ہائی اسکول اسکول کو ملٹی بلڈنگ طرز پر بنانے کا اعلان کیا ہے وزیر تعلیم دیوان علی خان نے وزیراعظم پاکستان کی تعلیم دوست پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول میں کے بچوں میں مفت کتابیں، یونیفارم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر وارث گیلانی نے وزیر تعلیم کا شُکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر عوامی فلاحی حکومت کا قیام حقیقی تبدیلی کی جانب گامزن ہے جس کا پھل عوام کو ہر شعبے میں محسوس ہوگا

About author