روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حامل اورسیز سرمایہ کاروں کیلئے ڈسٹریبوشن لائسنس کی شرط ختم

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حامل اورسیز سرمایہ کاروں کیلئے ڈسٹریبوشن لائسنس کی شرط ختم

اسلام آباد ( اے آئی اے ) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حامل اورسیز سرمایہ کاروں کیلئے ڈسٹریبوشن لائسنس کی شرط ختم کردی گئی تفصیلات کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے بینکوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حامل اورسیز سرمایہ کاروں کو میوچل فنڈز اور نجی پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرنے کیلئے علیحدہ سے ڈسٹری بیوشن لائسنس حاصل کرن کی شرط ختم کردی ہے یہ رعایت اور سیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان کے فنانشل سیکٹر بشمول ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے زیر انتظام میوچل فنڈ اور پرائیویٹ پنشن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو سہل کرنے اور سرمایہ کاروں کی تعداد کے پیش نظر فراہم کی گئی ہے تاہم یہ اجازت صرف ان بینکوں کیلئے ہے جو کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے کے لئے اہل ہیں

About author