نومنتخب عراقی پارلیمان کا پہلا اجلاس 9 جنوری کو طلب

نومنتخب عراقی پارلیمان کا پہلا اجلاس 9 جنوری کو طلب

بغداد ( اے آئی اے ) نومنتخب عراقی پارلیمان کا پہلا اجلاس 9 جنوری کو طلب تفصیلات کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح نے نئی پارلیمان کا 9 جنوری کو پہلا اجلاس طلب کر لیا ہے نومنتخب ارکان ابتدائی اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمان کے ایک اسپیکر اور دو ڈپٹی اسپیکروں کا انتخاب کریں گے پھر ارکان ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے نومنتخب صدر اپنی حلف برداری کے بعد سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے بلاک کا وزیراعظم نامزد کرکے اسے نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیں گے

About author