سوڈان کے وزیر اعظم عبداللّٰہ حمدوک نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دیدیا
— January 3, 2022
خرطوم ( اے آئی اے ) سوڈان کے وزیر اعظم عبداللّٰہ حمدوک نے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دے دیا تفصیلات کے مطابق سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو فوجی بغاوت کے بعد اس عہدے پر دوبارہ بحال کیا گیا تھا ، تاہم دو ماہ سے بھی کم عرصے میں انہوں نے اس فیصلے کا اعلان کر دیا سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں فوج کے ساتھ ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ان کی بحالی کے چھ ہفتوں بعد انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے عبداللہ حمدوک نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا ”میں نے یہ ذمہ داری واپس کرنے اور وزیر اعظم کے طور پر اپنا استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عظیم ملک کو کسی دوسرے مرد یا خاتون کے ہاتھ میں دینے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ ایک سویلین جمہوری ملک کی طرف لانے میں عبوری دور کا جو حصہ بچ گیا ہے اس میں معاون ہو سکے