اقراء یونیورسٹی میں آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت اسکول اساتذہ کی تربیت
— January 11, 2022
کراچی ( اے آئی اے ) اقراء یونیورسٹی میں آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت اسکول اساتذہ کی تربیت تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلیم اقراء یونیورسٹی نے اساتذہ کی تربیت کے لینے آؤٹ ریچ پروگرام متعارف کروایا ہے اس پروگرام کا مقصد اسکول اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ، اقراء یونیورسٹی میں آؤٹ ریچ پروگرام کے ذریعہ اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں سے آگاہی کروائی گئی ہے ، ورکشاپ 22 دسمبر تا30 دسمبر 2021 تک جاری رہا جس میں 6 مختلف کورسز کے ذریعہ اسکول اساتذہ کی تربیت کی گئی ہے، تقریب کے اختتام پر سیمینارمنعقد ہوا جس میں مسز رانا حسین ، مسز عظمٰی محبوب ، ڈاکٹر رضیہ فقیر محمد ، ڈاکٹر انجم بانو کاظمی سمیت مختلف اسکولز اساتذہ اور پرنسپلز نے شرکت کی ہے