مسجد نبوی ﷺ میں افطار دسترخوانوں کیلئے لائسنس کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا

مسجد نبوی ﷺ میں افطار دسترخوانوں کیلئے لائسنس کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا

جدّہ ( اے آئی اے ) مسجد نبوی ﷺ میں افطار دسترخوانوں کیلئے لائسنس کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں افطار دسترخوانوں کیلئے لائسنس حاصل کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان بھی انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی کر دیا جائے گا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث 2 سال بعد عالم اسلام کیلئے مسجد نبوی ﷺ میں اجتماعی سحری و افطاری کا دوبارہ سے اہتمام کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے اور مسجد نبوی ﷺ کے حکام کا کہنا ہے کہ افطار کا اہتمام سخت ایس او پیز میں کیا جائے گا حکام کے مطابق افطار کا کھانا فراہم کرنے والے کھانا تیار کرنے کیلئے منظور شدہ کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کریں گے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عمل کرتے ہوئے ایک دستر خوان پر 5 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور تمام افراد ایک ہی رخ بیٹھیں گے

About author