ہم ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کے حامی ہیں ، سراج الحق
— April 1, 2023
لاہور ( اے آئی اے ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کے حامی ہیں۔لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ دو صوبوں میں الیکشن مسائل کا حل نہیں، نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صاف اور شفاف انتخابات چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں لڑائیاں ترک کریں اور عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ عوام ہی ملک کے وارث ہیں، انہیں ہی آخری فیصلہ کرنے کا حق ہے، سیاسی جماعتوں کو قومی انتخابات کےلیے متفقہ تاریخ پر مذاکرات کرنے چاہئیں سیاسی جماعتیں آئین اور قانون کی بالادستی کے ساتھ جمہوریت کی مضبوطی پر اتفاق کریں۔