محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے استاد اور ماہر تعلیم ظفر سعید ٹریفک حادثے میں جاں بحق
— April 21, 2023
بوئی ( اے آئی اے ) محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے استاد اور ماہر تعلیم ظفر سعید ٹریفک حادثے میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق مطابق محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے استاد اور ماہر تعلیم ظفر سعید ایبٹ آباد سے اپنے آبائی گاؤں بوئی آتے ہوئے بٹراسی کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ظفر سعید گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے بٹراسی کے قریب موڑ سے ان کی کار بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گئے۔ ظفر سعید حضرت پیر تقی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے گاؤں طوری شریف میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ظفر سعید کے والد محمد سعید بھی ماہر تعلیم اور علاقے کی معروف شخصیت ہیں اور ان کے بھائی خالد سعید پاکستان آرمی میں بحثیت میجر جنرل خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ظفر سعید کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ظفر سعید ایک بااخلاق ، انسان دوست ، اعلی شخصیت کے مالک تھے ان کی اچانک وفات نے پورے ایبٹ آباد کو سوگوار کردیا ہے اور پورے ایبٹ آباد کے لیے غم کی بات ہے یہ صرف ہمارے علاقے کا نقصان نہیں بلکہ محکمہ تعلیم اور پورے ایبٹ آباد کے لیے صدمہ ہے ظفر سعید علم بانٹتے تھے آن کی تدریسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی