سعودی عرب میں پہلی مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری

سعودی عرب میں پہلی مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری


ریاض ( اے آئی اے ) سعودی عرب میں پہلی مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مکمل مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری کرلی گئی ہے ۔ سعودی عرب کے نیشنل گارڈ کی وزارت صحت کے امور نے ’’کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی‘‘ میں ’’کنگ عبدالعزیز سینٹر فار کارڈیک ڈیزیز اینڈ سرجری‘‘ مکمل مصنوعی دل ’’سنکارڈیا‘‘ کی پیوند کاری کے لیے پہلے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے ۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے آپریشن سے گزرنے والا مریض 28 سالہ سعودی شہری ہے۔ وہ دل کے پٹھوں میں شدید کمزوری کا شکار تھا۔ یہ ایک مشکل کیس تھا کیونکہ مریض کی صحت کی حالت معاون سپورٹ پمپ ( برلن ہارٹ یا ہارٹ میٹ ) کے استعمال کی اجازت نہیں دے رہی تھی اس طرح کے کیسز میں علاج کے لیے یہ معیاری طریقہ شمار ہوتا ہے اور عطیہ دہندہ سے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرانا بھی ممکن ہوتا ہے۔

About author