پاکستان سےچینی ائرلائن کی پروازوں کا دوبارہ آغاز
— June 14, 2023
لاہور ( اے آئی اے ) پاکستان سےچینی ائرلائن کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق چینی ائرلائن چائنا سدرن ائرلائن کی لاہور سے ارومچی کے لیے دوبارہ پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ چائنا سدرن ایئرلائنز نے 2020 میں COVID-19 وباء کے باعث اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔ گزشتہ روزچائنا سدرن فلائٹ CZ-6017 صبح 7:52 پر لاہور پہنچی اور دن 10:02 پر پرواز CZ-6018 ارومچی کے لیے روانہ ہوئی ہے ۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر لاہور ائرپورٹ پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین ،ائرپورٹ منیجر نذیر احمد خان، سی ایس او اور ایئر لائن/جی ایچ اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے