امریکہ کے شہر کونرو ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی امراض اطفال ڈاکٹر طلعت قتل

امریکہ کے شہر کونرو ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی امراض اطفال ڈاکٹر طلعت قتل


ہیوسٹن ( اے آئی اے ) )امریکہ کے شہر کونرو ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی امراض اطفال ڈاکٹر طلعت قتل تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر کونرو ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی امراض اطفال کی ڈاکٹر طلعت خان کو قتل کر دیا گیا ہے اس ضمن میں پولیس نے 24 سالہ میلز جوزف فریڈرچ کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جس نے 52 سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتہ کی دوپہر انکے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے قریب ان پر متعدد مرتبہ تلوار کے وار کر کے انکو ہلاک کر دیا۔ تھا پولیس نے 24سالہ فریڈرچ کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں چارج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ ابھی تک اس ضمن میں یہ پولیس نے یہ واضحنہیں کیا کہ یہ نفرت پر مبنی جرم تھا کہ نہیں۔ اس ن میں تحقیقاتی ادارے تفتیش میں مصروف ہیں۔کونرو پولیس نے ڈاکٹر طلعت خان کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا تھا انپر حملہ کے وقت متعدد افراد موجود تھے جوکہ واقعہ کےعینی گواہ ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں ۔ڈاکٹر طلعت رواں سال کے جولائی میں یہاں منتقل ہوئی تھیں۔ وہ یہاں ٹیکساس چلڈرن پیڈیاٹرکس کونرو میں بحثیت ماہر امراض اطفال کام کر رہی تھیں انکا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے سندھ میڈیکل کالیج سے 1998 میں ایم بی بی ایس کیا جبکہ انہوں نے امریکہ میں 2008 میں پریکٹس شروع کی تھی

About author