وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
— November 8, 2023
اسلام آ باد ( اے آئی اے ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دایئے ہیں سندھ میں تعینات پولیس سروس پاکستان کے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی لیفیٹنٹ ( ر) مقصود احمد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ پولیس سروس گریڈ 18 کے ایس پی محمد وقاص خان کا پنجاب ، ایس پی احمد شاہ کا گلگت بلتستان اور ایس پی شہباز الٰہی کا گلگت بلتستان سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ کیا گیا ،وفاقی حکومت کی جانب سے ساجد محمود ڈائریکٹر جنرل (ایم آئی ایس) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس آ فس اسلام آ باد مقرر کئے گئے ہیں وہ چیف فنانس افسر داخلہ ڈویژن تعینات تھے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب پتافی کا دفاعی پیداوار ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکشن افسر محمد ابرار کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د ئیے ہیں۔