چین کی دفتری عمارت میں آگ لگنے سے 26 ملازمین ہلاک

چین کی دفتری عمارت میں آگ لگنے سے 26 ملازمین ہلاک


بیجنگ ( اے آئی اے ) چین کی دفتری عمارت میں آگ لگنے سے 26 ملازمین ہلاک تفصیلات کے مطابق چین میں ایک چار المنزلہ دفتری عمارت میں لگنے والی آگ سے 26 ملازمین ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے ہیں رپورٹ کے مطابق آگ صوبے شانکزی کے شہر لولیانگ کی ایک کمرشل عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔آگ دفتری عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلوں اور سیاہ دھوئیں کے باعث کے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔آتشزدگی کے وقت اس عمارت میں 125 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے 63کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 26افراد اپنی جانوں سے گئے اور 51افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات جاری ہیں۔آتشزدگی میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں 10سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About author