دنیا بھر میں تقریباً 5 فیصد بالغ افراد ڈپریشن کا شکار ہیں
— November 19, 2023
نیو میکسیکو ( اے آئی اے ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 5 فیصد بالغ افراد ڈپریشن کا شکار ہیں جس سے ان افراد میں ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔محققین نے خبردار کیا ہے کہ 2050تک دنیا بھر میں ٹائپ 2ذیابیطس کے شکار افراد کی کل تعداد 1.3ارب سے زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ ذیابیطس کے شکار افراد کو ڈپریشن کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے، ان لوگوں کی نسبت جو شوگر کے مریض نہیں ہیںمطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائپ 2ذیا بیطس والے افراد میں عام آبادی کے مقابلے میں ڈپریشن کا امکان دوگنا ہوتا ہے اور دونوں کیفیات اموات کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں تاہم اب ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ڈپریشن اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا امتزاج موت کے خطرے کو دراصل چار گنا تک بڑھا سکتا ہے۔