باتک ائرلائنز ملائیشیاء  نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کر دیں

باتک ائرلائنز ملائیشیاء نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کر دیں


کراچی ( اے آئی اے ) باتک ائرلائنز ملائیشیاء نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء کی باتک ائرلائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں ملائیشیاء کی باتک ائرلائنز کی پہلی پرواز گزشتہ شام پاکستان پہنچی تو باتک ائرلائنز کے ادارے کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پہنچنے پر روایتی واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔ باتک ائرلائنز ملائیشیاء کوالالمپور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلایا کرے گی۔ باتک ائرلائنز کی کراچی کیلئے پہلی پرواز 7بجکر 28منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ اس موقع پر باتک ائرلائنز کے مسافروں اور عہدیداروں کا شاندار خیرمقدم کیا گیا اور انکی تواضح بھی کی گئی۔

About author