گھوڑا فرار ہونے کی وجہ سے طیارے کی 31 ہزار فٹ سےواپس لینڈنگ

گھوڑا فرار ہونے کی وجہ سے طیارے کی 31 ہزار فٹ سےواپس لینڈنگ


نیویارک ( اے آئی اے ) گھوڑا فرار ہونے کی وجہ سے طیارے کی 31 ہزار فٹ سےواپس لینڈنگ تفصیلات کے مطابق نیویارک سے بلجیم جانے والے کارگو طیارے 747 نے ٹیک آف کرنے کے آدھے گھنٹے بعد کنٹرول ٹاور کر آگاہ کیا کہ انہیں واپس لینڈنگ کی اجازت دی جائے کیونکہ ایک گھوڑا جسے بلجیم پہنچانا تھا، ٹیک آف سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے کارگو طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ انہیں پرواز کے اعتبار سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں نیویارک واپس آنا ہوگا کیونکہ گھوڑا اپنے اسٹال سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔فلائٹ ریڈر 24کے ڈیٹا کے مطابق طیارے نے بوسٹن کے ساحل سے جس وقت یو ٹرن لیا تب تک وہ 31000فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل 20ٹن ایندھن کو بحر اوقیانوس پر پھینک دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طیارہ لینڈنگ کےلئے محفوظ رہے۔

About author