انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کا قرآن فہمی کورسز شروع کرنے کا فیصلہ
— November 22, 2023
اسلام آباد ( اے آئی اے ) انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے قرآن فہمی کے لئے عربی پر مبنی خصوصی کورسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جامعہ درس و تدریس کا نامور بین الاقوامی ادارہ ہے جو اسلامی اقدار کے فروغ، نوجوان اذہان کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں آبیاری میں چار دہائیوں سے زائد عرصے سے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار جامعہ کو کیو ایس ورلڈ سبجیکٹ رینکنگ میں تھیالوجی، ڈیوینٹی اور مذہبی علوم کے لئے 51-100 نمبر پر رکھا گیا ہے اور یونیورسٹی پاکستان میں مضامین کی کیٹگری کی مد میں مذہبی علوم کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے